لاہور (آن لائن) پنجاب میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو بغیر اجازت شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جمعرات کے روز اپنے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو لاہور طلب کر لیا تھا اس حوالے سے (ن) لگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جلد ہی پنجاب اسمبلی میں اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد سمیت پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیےاپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جبکہ دوسری طرف (ن)لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے اسمبلی اراکین کے اعزاز میں ظہرانوں اور عشائیوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔
