پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگئے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی صحت متعلق اطلاع خود اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دی، اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی لے جایا گیا، وزیراعظم کا اظہار تشویش، ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت، کل ویراعظم سے ملنے ضرور جاؤں گا ، عامر لیاقت کا ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ@ImranKhanPTI @AliHZaidiPTI @Asad_Umar pic.twitter.com/Adzmi4GoiG
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 1, 2022
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اسپتال میں موجود ہیں جہاں اُنہیں ڈرپ لگ رہی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اُنہیں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا۔‘
عامر لیاقت حسین کے مطابق اُن کی طبیعت ناسازی پر وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ تشویش کیا اور ڈاکٹرز کو اُن پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کا اسپتال میں موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے ضرور جائیں گے۔
