English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ سپرلیگ فٹبال کا میلہ لاڑکانہ لیوپرڈز نے جیت لیا

القمر
کراچی : سندھ سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم لاڑکانہ لیوپرڈز کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام پیپلز فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں سندھ سپر لیگ فٹبال 2022 لاڑکانہ لیوپرڈز نے 1-0 سے جیت لی۔ لاڑکانہ لیوپرڈ اور لیاری فائٹرز کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسی تاہم میچ کے 80 ویں منٹ میں لاڑکانہ لیوپرڈ کے اسٹرائیکر احسان علی نے گول اسکور کرکے لیاری فائٹرز کو مات دیدی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اختر عنایت بھرگڑی نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ سیکنڈ سندھ سپر لیگ فٹبال ایونٹ کو مزید بہتر بنائیں گے۔ بعد ازاں انہوں نے ونر ٹیم لاڑکانہ لیوپرڈز کو 15 لاکھ روپے کیش پرائز اور وننگ ٹرافی ، رنر اپ ٹیم لیاری فائٹرز کو 10لاکھ روپے ، حیدرآباد ٹائیگرز کو 5 لاکھ روپے کے کیش انعامات دیے گئے۔ بیسٹ گول کیپر لیاری فائٹرز کے محمد عمر بلوچ کو ایک لاکھ روپے کیش انعام ، ٹاپ اسکورر سکھر ڈولفن کے محمد افضل کو ایک لاکھ روپے، بہترین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ لاڑکانہ لیوپرڈ کے علی عزیر ایک لاکھ روپے کیش انعام اور تمغہ دیے گئے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر یوسف بلوچ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ لاڑکانہ اور لیاری کی ٹیموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بے پناہ باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ پلیئرز کو معاشی طور پر مضبوط بنانا مشن ہے۔ انٹرنیشنل فٹبالر اور سندھ سپر لیگ کے کنوینئر کلیم اللہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ایونٹ سنگل میل ثابت ہوا ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ علاوہ ازیں ٹورنامنٹ میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ سندھ سپر لیگ کے فائونڈر حمزہ فاروق اور میڈیا کوآرڈینیٹر رئیس خان کو بھی خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے