English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کا 4ملکی سالانہ ٹی 20سیریز کا منصوبہ

القمر

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ 4 ملکی ٹی 20 سیریز کے ذریعے 65 کروڑ ڈالر کی مجموعی کمائی کی تجویز رواں سال آئی سی سی کے اجلاس میں پیش کررہا ہے۔جب سے رمیز راجا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنے ہیں وہ پاکستان، بھارت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر مشتمل 4 ملکی ٹی 20 سیریز کے انعقاد کی تجویز دے رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ دبئی میں رواں ماہ ہونے والے آئی سی سی بورڈز اجلاس میں اس تجویز کو باقاعدہ طور پر پیش کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز کے مطابق سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والا یہ سالانہ ایونٹ ہر سال ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں ہونا چاہیے کیونکہ اسی وقت چاروں ملکوں میں کرکٹ سیزن کا آغاز ہوتا ہے اور ان کی بین الاقوامی مصروفیات بھی کم ہوتی ہیں۔پی سی بی کی جانب سے مجوزہ منصوبے کے تحت یہ ایونٹ آئی سی سی کے زیر اہتمام ہوگا اور ہر سال چاروں ملکوں میں سے کوئی ایک اس کی میزبانی کرے گا۔منصوبے میں کہا گیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے میڈیا اور تجارتی رائٹس کی مد میں 65 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوسکتی ہے۔ اس رقم کو آئی سی سی اور چاروں ملکوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔پی سی بی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اس منصوبے سے متعلق کہا ہے کہ اس تجویز کا مقصد کرکٹ میں روایتی حریفوں کے درمیان تواتر سے مقابلوں کے انعقاد کے ذریعے نوجوانوں کو اس کھیل کی جانب راغب کرنا، کھیل کی ترقی اور آئی سی سی ارکان کے لئے اضافی آمدنی کا حصول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے