لاہور( نمائندہ خصوصی)قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان جاری میچ کے باعث اسٹیڈیم میں واقع جامع مسجد میں عشاء و تراویح کی ادائیگی میں شدید پریشانی کا سامنارہا۔ میچ کے دوران کے بے تحاشہ شور سے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر نمازیوں نے سخت احتجاج کیا اورکہاکہ رمضان کریم کے تقدس کو پامال کرکے پی سی بی کس کے ایجنڈے پر یہ تماشہ لگارہی ہے انہوں نے کہا کہ 5 اپریل کوہونے والا واحد ٹی ٹوئنٹی فوری طورپر منسوخ کیاجائے ۔
