نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا بھارت پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک نے ہائیڈرو پاور سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔ دونوں رہنماؤں نے جے نگر سے کرتھا کے درمیان ریلوے لائن کا افتتاح کیا ۔ اس کے علاوہ 132 کلو واٹ کی صلاحیت والی سولو کوریڈور پاور ٹرانسمیشن لائن اور سب اسٹیشن کا افتتاح بھی کیا۔ نیپال نے بین الاقوامی شمسی اتحاد میں باضابطہ طور پر داخلے کی دستاویز پردستخط کیے۔
