English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی، قوم انتخابات کی تیاری کرے، وزیراعظم

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران  خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے پلانٹ کی گئی سازش کو آج ڈپٹی اسپیکر نے مسترد کردیا جس پر میں پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پوری قوم پریشان تھی کہ غداری ہورہی تھی، میں انہیں پیغام دے رہا ہوں کہ اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، ہم نے آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے اپنی اتھارٹی اور آئینی طاقت سے جو فیصلہ کیا اس کے بعد میں نے ابھی سے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم عام انتخابات کی تیاری کرے، مجھے گزشتہ روز سے لوگ پیغامات دے رہے تھے کہ لوگ آپ سے غداری کررہے ہیں اور رقومات لے رہے ہیں، جنہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے پیسے لیے وہ ان رقومات کو لنگر خانوں میں دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں عوام کے پاس جائیں، الیکشن ہوں، عوام فیصلہ کرے وہ کسے چاہتے ہیں، کوئی باہر سے سازش، کرپٹ لوگ، پیسہ دے کر قوم کا فیصلہ نہ کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اچکنیں سلوائیں اور لوگوں کو کروڑوں روپے دیے تو وہ پیسہ ضائع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی باہر سے یا کرپشن کا پیسہ اس ملک کا فیصلہ نہیں کرے گا، جیسے ہی صدر اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو نگراں حکومت کا عمل شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے