English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی فٹ بال کپ کے گروپوں کی قرعہ اندازی مکمل

القمر

قطر میں ہونے والے 2022 فیفا ورلڈ کپ میں قرعہ اندازی کے ذریعے گروپوں کا تعین ہو گیا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حامد آل ثانی اور فیفا کے صدر گیانی نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قرعہ اندازی کے بعد، جس میں ورلڈ کپ چیمپئن برازیلین کافو اور جرمن لوتھر میتھاؤس کے علاوہ جے جے اوکوچا، ٹم کاہل، عادل احمد مال اللہ، علی ڈائی، بورا ملوٹینوک اور رباح مدجر نے شرکت کی، گروپس کی تشکیل اس طرح ہوئی:

گروپ اے: قطر، ایکواڈور، سینیگال، نیدرلینڈز

گروپ بی: انگلینڈ، ایران، امریکہ، ویلز/اسکاٹ لینڈ/یوکرین

گروپ سی: ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو، پولینڈ

گروپ ڈی: فرانس، پیرو/آسٹریلیا/متحدہ عرب امارات، ڈنمارک، تیونس

گروپ ای: سپین، کوسٹاریکا/نیوزی لینڈ، جرمنی، جاپان

گروپ ایف: بیلجیم، کینیڈا، مراکش، کروشیا

گروپ جی: برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ، کیمرون

گروپ ایچ: پرتگال، گھانا، یوراگوئے، جنوبی کوریا

گروپ میچ 21 نومبر سے 2 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کا مقابلہ گروپ اے میں ایکواڈور سے ہوگا۔

18 دسمبر کو فائنل میچ کھیلا جائیگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے