English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا نے نگلینڈ کو فائنل میں شکست دے کر ساتویں بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

نیٹ سیور کی 148 رنز کی عمدہ اننگز کے باوجود آسٹریلیا نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریف انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

آسٹریلین اوپنرز الیسا ہیلی اور ریچل ہینز نے اپنی ٹیم کو 160 رنز کا آغاز فراہم کر کے فتح کی بنیاد رکھی، ریچل ہینز 68رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

الیسا ہیلی نے دوسرے اینڈ سے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ بیتھ مونی کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لیے مزید 156 رنز کی شراکت قائم کی۔

الیسا ہیلی 26 چوکوں سے مزین 170 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئیں، یہ اب تک کسی بھی مردوں اور خواتین کے مقابلوں کے ورلڈ کپ فائنل کسی بھی کھلاڑی کی سب سے بڑی اننگز ہے۔

Image

بیتھ مونی 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں اور آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے جو کسی بھی ورلڈ کپ فائنل میں اب تک کا دوسرا بڑا اسکور ہے جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں کسی ٹیم نے 300رنز سے زائد کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے آنیا شربسول نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ڈینی ویٹ چار جبکہ بلکہ ٹیمی بیونوٹ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تو انگلینڈ کی ٹیم 38رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو چکی تھی۔

اس مرحلے پر کپتان ہیتھر نائٹ اور نیٹ سیور نے 48رنز کی شراکت کی لیکن 86 کے مجموعے پر انگلش کپتان کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

نیٹ سیور ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری اسکور کی لیکن دوسرے اینڈ سے کسی بھی کھلاڑی نے ان کا ساتھ نہ دیا۔

سیور نے ناقابل شکست 148 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ باری بھی انگلینڈ کو فائنل میں 71رنز کی شکست سے نہ بچا سکی۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم 285 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور آسٹریلیا نے ساتویں مرتبہ ویمنز ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

الیسا ہیلی کو میچ کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

منبع: ڈان نیوز

The post آسٹریلیا نے نگلینڈ کو فائنل میں شکست دے کر ساتویں بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے