English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے، نوٹی فکیشن جاری

القمر

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن  نے عمران خان کوبطوروزیر اعظم کام نہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہےعمران خان کے  وزیر اعظم نہ رہنے کا نوٹی فکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 52رکنی وفاقی کابینہ بھی تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے،کابینہ ڈویژن نے 25وفاقی وزرااور 4وزرائے مملکت کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے،4مشیروں اور 19معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کیاہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت نے آرٹیکل 94کے تحت عمران خان کو نگران وزیر اعظم کے مقرر ہونے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کل عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے، جس میں وہ عوام کی کالز سن کر جواب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے