اسلام آباد: عمران خان نے نگران وزیراعظم کےلئے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نگران وزیراعظم کے لیے حکومت کو خط لکھ رہے ہیں اور وزیراعظم اپوزیشن لیڈرکی مشاورت سے نگران وزیراعظم کااعلان کریں گے، خط لکھ کرآئینی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
