کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی اہلیہ سپرد خاک، نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی امامت میں چیپل سن سٹی پارک میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب میں کہا کہ مرحومہ ایک خوش قسمت خاتون تھیں جنہوں نے شعوری طور پر اپنے شوہر کو اقامت دین کی جد وجہد کیلیے وقف کر رکھا تھا۔ آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے اس مہینہ کو اپنی مغفرت کا مہینہ اورآخرت کی منزل کی کامیابی کا مہینہ بنائیں۔ نماز جنازہ میں نائب امراء جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امراء سندھ ممتاز حسین سہتو، عبد الغفار عمر، حافظ نصر اللہ چنا‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد مسلم، نواب مجاہد بلوچ، آفتاب ملک، امیر جماعت اسلامی ضلع ٹھٹھہ الطاف ملاح، سابق امراء اضلاع ٹھٹھہ شفیع محمد، مولانا عطاء اللہ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امرا کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر واسع شاکر، راجا عارف سلطان، محمد اسحاق خان، عبد الوہاب، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی، یونس بارائی، انجینئر عبد العزیز، عبد الرزاق خان، رکن سندھ اسمبلی وامیر ضلع جنوبی سید عبد الرشید، امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری، بلوچستان کے نائب امیرحافظ محمد اسماعیل مینگل، سابق رکن اسمبلی حمید اللہ خان، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم مرزا نعمان بیگ، این ایل ایف کے رہنما سید نظام الدین شاہ، خیر محمد تنیو، قاسم جمال، امیر ضلع گلبرگ کامران سراج، سیکرٹری ضلع شرقی ڈاکٹر فواد احمد اور الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری، سابق ٹاؤن ناظمین محمد شاہد، فصیح الدین صدیقی، صوبائی ومقامی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، زاہد عسکری، جے یو پی کے قاضی احمد نورانی اور مولانا اللہ وسایا سمیت دیگر شامل تھے۔ جبکہ بدین ٹھٹھہ، عمر کوٹ کے ضلعی امراء سید علی مردان شاہ، الطاف ملاح، خلیل احمد کھوکھر کی قیادت میں اندورن سندھ سے بھی احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفر ت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔
