English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امید ہے کہ روس۔یوکرین محاذ آرائی جلد ختم ہو جائے:ایردوان

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے امید ظاہر کی  ہے کہ روس۔یوکرین محاذ آرائی جلد ہی ختم ہو جائے۔

صدر نے استنبول میں شہدائے ملت کے لواحقین  کے ہمراہ ایک دعوت افطار سے خطاب کیا۔

صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے روس اور یوکرین سے سیاسی ،اقتصادی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں جن کے درمیان حاذ آرائی روکنے کی کوشش بھی جاری ہے خدشہ ہے  کہ شام کی طرح یوکرین میں انسانی المیہ رونما نہ ہوجائے۔

 صدر نے کہا کہ  اس ساری صورت حال سے مادر وطن کی حفاظت و بقا کی اہمیت ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے،امید ہے کہ عالمی تجارتی توازن کو منفی اثرات سے دور رکھنے کے لیے اس جنگ  کا  فی الفور ختم ہونا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے