English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم نے محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے میں 16 سنچریاں اسکور کرکے محمد یوسف کا 15 سال ریکارڈ توڑ دیا ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے سب سے زیادہ 16 سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ۔ اس سے قبل یہ اعزاز قومی ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے 15 سنچریاں اسکور کی تھیںجبکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر سعید انور اب بھی موجود ہیں۔ سعید انور نے 20 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں جکہ محمد حفیظ 11 سنچریاں اسکور کرکے تیسرے، انضمام الحق اور اعجاز احمد 10، 10 سنچریاں اسکور کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم نے ون ڈے میں تیز ترین 16 سنچریاں اسکور کرکے جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ۔ ہاشم آملہ نے 94 ون ڈے میچز میں 16 سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ 84 میچز میں انجام دیا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے