English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) افغان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو افغان کرکٹ بورڈ نے مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔یونس خان 15 دن تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے جو ابوظبی میں لگایا گیا ہے، کیمپ میں 25 افغانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ یونس خان اور عمر گل کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اور دونوں اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں،نصیب خان نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے ستاروں کو کرکٹ کے ان دو بڑے ناموں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا،واضح رہے کہ عمر گل کو گزشتہ روز ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بولنگ کوچ منتخب کیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر سابق انگلش کھلاڑی گراہم تھارپ سے معاہدہ کیا ۔یاد رہے کہ یونس خان نے کرکٹ سے 2017 میں ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کے 6 ماہ تک بیٹنگ کوچ بھی رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے