English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مدثر مرتضی نے آئی ٹی سی ٹوئن سٹی ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) مدثر مرتضی نے آئی ٹی سی ٹوئن سٹی ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ہفتہ کو یہاں اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں مینز سنگلز کے فائنل میں مدثر مرتضی نے حمزہ عاصم 6-0اور6-0سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں مدثر مرتضی نے عبداللہ خان کو 8-3 سے شکست دی، حمزہ عاصم نے قاسم علی کو 8-5 سے شکست دی۔لیڈیز سنگلز سیمی فائنل میں آمنہ قیوم نے سوہا علی کو 8-1 سے ہرایا،شزا ساجد نے آصفہ شہباز کو 8-6 سے شکست دی۔انڈر 16 بوائز کے کوارٹر فائنل میں حمزہ عاصم نے عبداللہ راشد کو 6-1 اور عبداللہ خان نے معاذ اقدس کو 6-1 سے شکست دی۔ نبیل قیوم نے مستنصر کو 6-1 سے ہرایا۔ سمیر کیانی نے حاذق عاصم کو 7-5 سے شکست دی۔سیمی فائنل میں حمزہ عاصم نے عبداللہ خان کو 6-2 سے ہرایا۔ نبیل قیوم نے سمیر کیانی کو 7-5 سے شکست دی۔فائنل میں حمزہ عاصم نے نبیل قیوم کو 8-3 سے شکست دی۔انڈر 16 گرلز فائنل میں آمنہ قیوم نے سوہا علی کو 8-2 سے شکست دی۔انڈر 14 بوائز کوارٹر فائنل میں نبیل قیوم نے سبحان اسلم کو 6-0 سے ہرایا۔ حاذق عاصم نے سوہا علی کو 6-0 سے ہرایا۔ عبدالواسع نے عمار مسعود کو 6-1 سے ہرایا۔ حسن عثمانی نے احمد امتیاز کو 6-2 سے شکست دی۔سیمی فائنل میں حاذق عاصم نے نبیل قیوم کو 6-4 سے ہرایا۔ حسن عثمانی نے عبدالواسع کو 6-2 سے شکست دی۔فائنل میں حاذق عاصم نے حسن عثمانی کو 8-3 سے شکست دی۔انڈر 14 گرلز فائنل میں سوہا علی نے لالہ رخ ساجد کو 6-1 سے شکست دی۔انڈر 12 بوائز کے سیمی فائنل میں حسن عثمانی نے معظم بابر کو 6-0 سے ہرایا۔ عبدالواسع نے عمر امتیاز کو 6-0 سے شکست دی۔فائنل میں حسن عثمانی نے عبدالواسع کو 8-5 سے شکست دی۔انڈر 12 گرلز سیمی فائنلز میں لالہ رخ نے زارا شہباز کو 6-2 سے ہرایا۔ مروخ نے عائشہ مسعود کو 6-1 سے شکست دی۔فائنل میں لالہ رخ نے مارخ کو6-4سے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے