ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: راجھستان میں کرفیو کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کےگھروں کو آگ لگا دی

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجھستان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی۔

بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے کرولی میں ہندو انتہا پسندوں اور پولیس نے مل کر 24 گھنٹوں کے اندرمسلمانوں کے 40 گھروں کوآگ لگا دی۔ مسلمانوں کی اکثریت والےعلاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں مسلمانوں کے جلتے گھروں سے بلند ہوتے آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔کرولی میں ہندوانتہاپسندوں نے موٹرسائیکل ریلی نکالنے کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مار کی۔

ہندو انتہا پسندوں نے ریلی میں مسلمانوں کو ہندوؤں کے انتہا پسند نعرے لگانے پربھی مجبورکیا۔ پولیس نے مسلمانوں کی مدد کرنے کے بجائے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیا۔

مسلمانوں پرہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 100 سے زائد مسلمان زخمی ہوگئے۔ کرولی میں ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملوں اور مسلمانوں کی دکانوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں