ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کانگو میں عسکریت پسندوں کا حملہ‘21افراد جاں بحق

 

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں 21افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والے مقامی گروپ نے بتایا کہ کانگو کے ایک گاؤں پر رات گئے حملے میں عسکریت پسندوں نے 21 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ ان جنگجوؤں کا تعلق مبینہ طور پر اتحادی ڈیموکریٹک فورسز یا اے ڈی ایف سے تھا۔ اے ڈی ایف یوگنڈا کی ملیشیا کا ایک گروپ ہے جو 1990 ء سے مشرقی کانگو میں سرگرم ہے۔ یوگنڈا نے مشترکہ آپریشن کے لیے دسمبر میں فوجی کانگو بھیجے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں