ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: آقار، ریزنیکوف ملاقات، ترکیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا: آقار

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیوکوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ماریپول سے شہریوں کے انخلاء اور علاقے میں انسانی امداد کی رسائی کے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

مذاکرات میں وزیر دفاع حلوصی آقار نے انسانی جانی نقصان میں اضافے کے سدّباب کے لئے فوری طور پر فائر بندی کا اعلان کئے جانے اور شہریوں کے انخلاء کے لئے انسانی کوریڈور کو کھُلا رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، یوکرین کی انسانی امداد کے لئے، اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ روس مسلح افواج نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں