ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں ملک میں انتہائی دائیں بازو کے عروج کو روک نہیں سکا: ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ میں حالیہ 5 سالوں میں ملک میں انتہائی دائیں بازو کے حامیوں کے عروج کو روک نہیں سکا۔

ماکرون نے فرانس انٹر ریڈیو کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ معاشرے میں ماحول، جیوپولیٹک اور سوشل میڈیا سے متعلق بہت سے مسائل موجود ہیں جو خوف پیدا کر رہے ہیں۔ اور انتہائی دائیں بازو والے اس خوف سے کھیل کھیل رہے ہیں۔ حالیہ 5 سالوں میں اگرچہ میں نے انتہائی دائیں بازو سے متعلق مسائل سے پہلو تہی نہیں کی لیکن ان کی بڑھتے ہوئے عروج کو بھی نہیں روک سکا۔

ماکرون نے کہا ہے کہ وہ انتہائی دائیں بازو کے ووٹروں کے مسائل کا حقیقی حل تلاش کر سکتے ہیں۔ تعصب کا رجحان رکھنے والے انسانوں کو قائل کیا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں