ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگر جنوبی کوریا نے فوجی کارروائی کی تو جوہری حملے سے جواب دیں گے، شمالی کوریا

پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کا جواب جوہری حملے سے دیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن اورحکومت کی سینئر عہدیدار کم یوجونگ نے بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا نے ان کے ملک کیخلاف فوجی کارروائی کی تو یہ بڑی غلطی ہوگی۔ شمالی کوریا جواب میں ایٹمی حملہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ کا مخالف ہے کیونکہ اس سے جزیرہ نما کوریا تباہ ہوجائے گا۔ اصولی طورپرجنوبی کوریا کو اپنے دشمن کے طورپر نہیں دیکھتے۔

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے بیان میں کہا تھا کہ ان کی فوج کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جوانتہائی تیزی اورمہارت کے ساتھ شمالی کوریا میں اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post اگر جنوبی کوریا نے فوجی کارروائی کی تو جوہری حملے سے جواب دیں گے، شمالی کوریا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں