ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک آسٹریلیا واحد ٹی ٹوئنٹی، سیکورٹی کے شاندارانتظامات

لاہور: پاکستانی بلے باز بابراعظم آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاٹ کھیلتے ہوئے ،دوسری جانب شائقین لطف اندوز ہورہے ہیں

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قذافی اسٹیڈیم، نشترپارک کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران وجوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شائقین دورانِ چیکنگ پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں ۔ ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی حفاظتی انتظامات بہترین رہے، کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصارمیں اسٹیڈیم لایا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روٹ پر اسنائپرز تعینات کئے گئے تھے، دورانِ میچ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، شائقین کو سخت سکیورٹی فراہم کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شائقین کرکٹ کو 03 درجاتی سکیورٹی حصار سے گزرنے کے بعد ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ ودیگر سیکیورٹی ادارے بہترین آرڈینیشن میںرہے جبکہ سیف سٹی اتھارٹیز کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی گئی اور نہر میں بوٹس کے ذریعے بھی گشت جاری رہا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ۔دوسری جانب پاک آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے ٹریفک انتظامات بھی پہلے سے مکمل کیے گئے۔سی ٹی او نے بتایا کہ شائقین کرکٹ اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر نفری میں اضافہ کیا گیا، پل نہر اچھرہ سے کلمہ چوک ایک سائیڈ ٹریفک کیلئے بند رہا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں