ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیا ناظم آباد رمضان فٹبال کپ ، کراچی یونائٹیڈ کی کامیابی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دوسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائٹس فٹبال ٹورنامنٹ کا میچ کراچی یونائیٹڈ اور خان برادرز ٹھٹہ کی ٹیموں کے درمیان نیا ناظم آباد کے سر سبز فٹبال گراؤنڈ پر برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا گیا۔ میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ سے کرایا گیا۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی سہولیات مثالی ہیں۔ ایسی سہولیات ہمارے نوجوانوں کے لیے ناگزیر ہیں۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نیا ناظم آباد انتظامیہ کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اس موقع پر کراچی یونائیٹڈ اور خان برادرز ٹھٹہ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے لیے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے۔ پہلا گول کھیل کے 12ویں منٹ میں کراچی یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر جنید احمد نے اسکور کرکے کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلا ہاف اسی اسکور پر ختم ہوا۔ کھیل کے 75ویںمنٹ میں متبادل کھلاڑی عامر مبارک نے بال کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی سبقت کو دگنا کردیا۔88 ویں منٹ میں خان برادرز ٹھٹہ کے ذیشان سعید نے گول اسکور کرکے خسارہ نصف کیا۔ لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل نے متبادل کھلاڑی عامر مبارک کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ ٹورنامنٹ میں کل شب 11بجے برما آفریدی کا مقابلہ نیشنل شاہین سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں