ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: قالن۔ نُولینڈ ملاقات

ترکیہ صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے دارالحکومت انقرہ میں امریکہ وزارت خارجہ کی مشیر برائے امورِ خارجہ وکٹوریا نُولینڈ کے ساتھ ملاقات کی۔

صدارتی ترجمان دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات صدارتی سوشل کمپلیکس میں طے پائی۔ مذاکرات میں روس۔یوکرین جنگ سمیت شام، آذربائیجان، آرمینیا اور اسرائیل جیسے علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی اور انرجی سکیورٹی، دفاعی تعاون اور دو طرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

مذاکرات میں کہا گیا ہے کہ 29 مارچ کو استنبول میں منعقدہ اجلاس نے روس۔یوکرین مذاکرات میں مثبت تیزی پیدا کی ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لئے ترکی نے اہم ذمہ داری کا بیڑا اٹھایا ہے۔

مذاکرات کے مخاطبین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت ترکیہ فائر بندی کے قیام اور انسانی راہداری کھولنے کے لئے سفارتی کوششوں کو پُر عزم شکل میں جاری رکھے گا۔

ترکیہ۔امریکہ اسٹریٹجک میکانزم کے قیام پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ یہ میکانزم دو طرفہ تعلقات پر مثبت اثرات مرتب رکے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں