ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کا سلیمانی کے قتل میں ملوث افراد کو سزا دلانے سے دستبردارنہ ہونے کا اعلان

تہران: ایران کے ایک اعلی عدالتی عہدہ دار نے کہا ہے کہ امریکا کے فضائی حملے میں اعلی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے ذمے داروں کو جب تک سزانہیں دلوادی جاتی ،اس وقت تک ایران اپنے مقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے پراسیکیوٹرجنرل محمد جعفرمنتظری نے کہاکہ ایران اس کیس سے دستبردار نہیں ہوگا،خواہ اس میں کتنے ہی سال لگ جائیں۔

انہوں نے کہاکہ میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ ہم اس کیس کی تحقیقات اورحتمی شکل جاری رکھیں گے اور اگر اس میں کئی سال لگ بھی جائیں تو ہم اسے عملی جامہ پہنا دیں گے تاکہ ہمارے پیارے شہید کے قتل کے مجرموں کو ان کے اقدامات کی سزادلائی جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں