English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

24گھنٹوں میں کرونا سے کوئی وفات نہیں ہوئی،سعودی وزارت صحت

القمر

ریاض: سعودی عرب میں 30 مارچ 2020 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران میں کرونا وائرس سے متاثرہ کسی مریض کے فوت ہونے کا اندراج نہیں ہوا۔

اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 9050 رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ 24 گھنٹوں کے دوران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 116 نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔ رواں سال 19 جنوری سے مملکت میں متاثرین کی یومیہ تعداد کم ترین سطح پر برقرار ہے۔

وزارت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 298 متاثرین صحت یاب ہوئے۔ سعودی عرب میں اس وبا کے آغاز سے اب تک 751296 تصدیق شدہ کیسوں کا اندراج ہو چکا ہے۔ ان میں 735699 متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے