English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کندھکوٹ:نیازی حکومت کے خاتمے کی خوشی میں پی پی کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا

القمر

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) شہر میں نیازی حکومت کے خاتمے کی خوشی میں پی پی ضلع کشمور کندھکوٹ کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا اور خوشی میں لائبریری چوک سے پریس کلب تک نجات ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری الطاف احمد کھوسو، ڈاڈو جکھرانی،غلام الرسول میرانی، شہزادو کھوسو، صبح صادق کھوسو اور دیگر نے کی۔ ریلی میں بہت بڑی تعداد میں جیالوں نے شرکت کرتے ہوئے گو نیازی گو، جئے بھٹو ،جئے بلاول کی فلک شگاف نعرے بازی کی۔ ریلی میں شرکاء اور عمائدین نے پریس کلب کے نزدیک بڑی تعداد میں آتش بازی کر کے نیازی حکومت کے خاتمے کی خوشی کا اظہار کیا۔ یوم نجات ریلی سے الطاف احمد کھوسو اور دوسرے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی نا اہل حکومت نے غریب عوام سے 2 وقت کی روٹی کا حق بھی چھین لیا تھا جس سے اب عوام کو نجات ملی ہے۔ آج ہم نیازی حکومت کے خلاف یوم نجت منا رہے ہیںوہ پی پی کی جدوجہد سبب اپنے اوپر خودکش حملہ کر کے میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہر موڑ پر ساتھ رہیں گے۔الیکشن میں پی پی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم بن کر سامنے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے