یوکرین کے صدارتی مشیر الیکسی آراس تووویچ نے بتایا ہے کہ روسی فوج نے اس سے قبل مقبوضہ ازیوم شہر سے سلاویانسک اور کراماتورسک نامی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔
آراستوویچ نے بتایا کہ متعلقہ علاقوں میں حملوں کے بعد روسی فوج کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ ایک روسی ہیلی کاپٹر نے یوکرینی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ روسیوں نے تین روز قبل جنوب سے شمال کی جانب حملے کی کوشش کی جس کے بعد یوکرینی فوج نے دونباس کی جانب پیش قدمی کو شمالی طرف سے روکنے کی کوشش کی ۔
یاد رہے کہ یکم اپریل کو کیف کے قریب بوچہ شہرکو روسی فوج کے چنگل سے آزاد کروا لیا گیا تھا جہاں یوکرینی فوج کو تباہ حال عمارتوں اور انسانی نعشوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
