بخارسٹ(انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیا میں ڈرائیور نے اپنی گاڑی روسی سفارت خانے کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص گاڑی کا ڈرائیور ہے۔ واقعے کی وڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی ٹکرانے کے بعد اگلا حصہ آگ کے شعلوں میں گھر گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ کوئی حادثہ تھا یا کوئی حملہ ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں یوکرین پر حملے سے مشتعل مظاہرین نے یورپ میں کئی روسی سفارت خانوں کو نشانہ بنایاہے۔
