English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: اندرون ملک دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ایرن آپریشن شروع ہو گیا

القمر

ترکیہ وزارت داخلہ نے باتمان  میں ایرن کِش۔34 آپریشن شروع کروا دیا ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کو ملکی ایجنڈے سے خارج کرنے کے لئے اور، وقتاً فوقتاً استعمال کے لئے علاقے میں رکھے ہوئے، دہشت گردوں کے صفائے کے لئے ضلع باتمان میں "ایرن کِش۔34 شہید جینڈر میری سارجنٹ جمیل توران آپریشن” شروع کروا دیا گیا ہے۔

آپریشن میں 677 افراد کا عملہ اور 41 آپریشنل ٹیمیں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اندرونِ ملک دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے جاری ایرن کِش آپریشنوں کا سلسلہ، شہریوں کے تعاون سے، یقینِ کامل اور عزمِ مصمّم کے ساتھ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے