ہالینڈ نے، یورپی یونین کی روس پر لگائی گئی پابندیوں کے دائرہ کار میں، روس کی زیر تعمیر اور زیر مرمت 13 یاٹوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔
ہالینڈ کے وزیر خارجہ ووکا ہوکسٹرا نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہالینڈ کسٹم کی طرف سے، ملک کے 5 شپ یارڈوں میں زیر تعمیر کُل 13 یاٹوں کو سخت کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔
ہوکسٹرا نے کہا ہے کہ کنٹرول میں لی گئی 12 عدد 35 میٹر سے زیادہ طویل یاٹیں زیرِ تعمیر حالت میں ہیں جبکہ ایک یاٹ مرمت کے مراحل سے گزر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ زیرِ تعمیر یاٹوں کے مالکان کی تحقیق کروائی جا رہی ہے۔ یہ یاٹیں یورپی یونین کی پابندیوں میں شامل روسی باشندوں کی ملکیت نہیں ہیں۔ تاہم زیرِ تعمیر یاٹ کے مالک کے، امریکی پابندیوں میں شامل شخص کے ساتھ، روابط کی تحقیق کی جا رہی ہے۔ تمام یاٹوں کے استعمال اور ملک سے اخراج کو بین کر دیا گیا ہے۔
ووکا ہوکسٹرا نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں روس کے 516 ملین یورو مالیت کے اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا اور 155 ملین یورو مالیت کی خرید و فروخت اور منتقلی جیسی تجارتی کاروائیوں کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔
