ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک ساختہ ہیلی کاپٹر"اتاق" کی پہلی کھیپ فلپائن کے سپرد کر دی گئی

 ترک مسلح افواج  کے لیے  تیار کردہ ترک ساختہ ہیلی کاپٹر اتاق کی پہلی بیرونی برآمدات فلپائن کے لیے کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے منیلا میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں ترک وزیر دفاعی صنعت اسماعیل دیمیر نے بتایا کہ دو دوست ملک اس وقت ایک تاریخی لمحے کا نظارہ کر رہے ہیں۔

 وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ دفاعی معاہدے سے اس شعبے میں تعاون  کو فروغ حاصل ہوگا جن کی بنیاد دوستی و مشترکہ مفادات کے تحت رکھی گئی ہے۔

اسماعیل دیمیر نے تجویز پیش کی کہ مشترکہ دفاعی صنعت کے اموری گروپ کاپہلا اجلاس منیلا یا انقرہ میں منعقد کیا جائے۔

فلپائنی وزیر دفاع دیلفن لورینزا نے بھی اس موقع پر کہا ہک اتاق ہیلی کاپٹروں کی مدد سے  انسداد دہشتگردی میں کامیابی  کا امکان مزید بڑھے گا اور آج ملکی فضائیہ میں ان ہیلی کاپٹروں کی شمولیت باعث مسرت ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں