ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: روس نئے حملے کی تیاریوں میں ہے

یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ روسی فوج دونتسک، لوہانسک اور ماریو پول پر مکمل کنٹرول کے لئے یوکرین کے مشرق میں حربی آپریشن کی تیاریوں میں ہے۔

جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 اپریل کی شام کے اعداد و شمار کے مطابق 24 فروری کو حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک روس کے فوجی جانی نقصان کی تعداد 18 ہزار 600 ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق روسی فوج نے دن بھر میں 6 رہائشی مراکز پر حملے کئے جنہیں ناکام بنا دیا گیا ہے اس کے علاوہ یوکرین کے فوجیوں نے ہرسن کی آبادی ‘اوسوکاروفکا’ کو بھی روسی قبضے سے چھُڑا لیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ روس، دونتسک، لوہانسک اور ماریوپول کے مکمل کنٹرول کے لئے یوکرین کے مشرق میں عسکری آپریشن کی تیاریوں میں ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں