English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی بحران کی وجہ سے وزیراعظم نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا: اسد عمر

القمر

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری ذاتی خواہش تھی کہ عمران خان وزیراعظم رہتے اپنی مدت پوری کرتے تاہم انہوں نے سیاسی بحران کی وجہ سے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم کوئی اور راستہ اختیار کرتے تو ملک کا بہت نقصان ہوتا، پی ٹی آئی خود فیصلے کرکے لوگوں کو گرفتار کرنا شروع کردیتی تو ملک میں انتشار پھیلتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے خط دیکھا ہوا ہے، خط میں عدم اعتماد کا ذکر موجود ہے، خط میں کہا گیا عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا، اسکی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں تو کمیشن بنانا بہت ضروری ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ جب کمیشن بنے گا تو ہمارے ایم این ایز گواہی دیں گے کہ کس نے انہیں کتنی آفر کی، اسپیکر کی رولنگ میں کوئی آرٹیکل 6کا ذکر نہیں ہے۔

موجودہ صورتحال کا حل نئے انتخابات ہیں، اسد عمر

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اتوار کے بعد آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، ہر پاکستانی کو اس وقت پریشانی ضرور ہے، اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے ، انتخابات کا آئینی عمل تو شروع ہوچکا ہے، پاکستان کو اس وقت عوامی عدالت کے پاس جانا چاہیے، سار دباو ختم ہوجائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہہ رہے کہ سب 197 لوگ غدار ہیں، چند لوگ انجانے میں اس سازش کا حصہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے