اسلام آباد :اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو جھوٹا اور ابسولوٹلی فراڈ کہہ دیا ، آج پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کی بالادستی کرنی ہو گی۔
شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان جھوٹا اور ابسولوٹلی فراڈ ہے، آج پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کی بالادستی کرنی ہو گی، جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کا مشکور ہوں، 199 ووٹ حمزہ شہباز کو کل ملے ہیں، کل حمزہ شہباز نے مقررہ ووٹ سے 13 ووٹ زیادہ لیے، کل پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیے گئے۔
عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان نے 3 اپریل کو آئین کو سبوتاژ کیا، پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر ہیں، امید کرتے ہیں عدالت عظمیٰ جلد از جلد فیصلہ دےگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی معاشی تباہیاں اور بربادیاں بہت ہو گئی ہیں، عمران نیازی کی مثال ہٹلر سے مختلف نہیں ہے، ہٹلر نازی تھا عمران نیازی ہے، جو نازی نے جرمنی میں کیا تھا وہ نیازی نے پاکستان میں کیا۔
شہباز شریف نے کہا عمران خان نے 3 اپریل کو آئین کو توڑا، پہلے بھی کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلے عوام میں لائے جائیں، معاشرے میں بہت زہر گھولا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کے حوالے سے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ 2 سال سےاسٹے آرڈر پر ہونے والے ڈپٹی اسپیکر نے غیر قانونی اسٹے دیا لہٰذا سکیورٹی کونسل کے فیصلوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا یہاں تو یہ جھوٹا فراڈ لیٹر لے آئے، پنجاب میں کیا ہوا تھا ؟ کل پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیے گئے اور خاردار تاریں لگا دیں گئیں لیکن ہم آئین کی حکمرانی اور آئین توڑنے والوں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے
