English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکتوبر 2022 سے پہلے انتخابات کرانا مشکل ہے، الیکشن کمیشن نے صدر کے خط کا جواب دیدیا

القمر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اکتوبر سے قبل میں انتخابات کرانا مشکل ہے تاہم کمیشن اکتوبر میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کردی۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تین ماہ میں انتخابات کرونا مشکل ہے تاہم اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں، آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے مزید 4 ماہ درکار ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے اور انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے