ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمال شاہ نے عمران خان کی جانب سے پی ٹی وی نشریات کے غیر قانونی استعمال کو چیلنج کردیا

سینئر اداکار جمال شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان اب پی ٹی وی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا بند کر دیں وہ وزیراعظم نہیں رہے پی ٹی وی عوام کے ٹیکسوں سے چلتا ہے، تحریک انصاف کے فنڈز سے نہیں چلتا۔

ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام میں جمال شاہ نے کہا کہ پی ٹی وی عوام کے پیسوں سے چلنے والا قومی چینل ہے لیکن عرصے سے ہر دور میں ہر حکومت نے اس کا مس یوز کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے کے باوجود روز پی ٹی وی کی سکرین سے چپک کر پی ٹی وی ائیر ٹائم پر اپنے مخالفین کو غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹتے رہتے ہیں۔ جو کہ قانون کی سخت اور بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی عوام کا چینل ہے ، اس پر یہ حرکتیں نہیں ہونی چاہیں۔

جمال شاہ نے کہا کہ میں اپنی وکیل ایمان مزاری کے ذریعے اس حرکت کے خلاف سیکرٹری انفارمیشن اور ایم ڈی پی ٹی وی کو ایک پریزنٹیشن بھیجی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی قانون کی خلاف ورزی فوری طور پر بند ہونی چاہیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں