English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک صدر کی اندرونی معاملات میں دخل اندازی ناقابل قبول ہے، تیونس

القمر

تیونس سٹی: وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے پر ترک صدر طیب اردوان کا مذمتی بیان اندرونی معاملات میں دخل اندازی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

عالمی میڈیا کے ماطابق اردوان نے تیونسی صدر قیس سعید کے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے حکم نامے کو جمہوریت مخالف عمل کہا تھا اور اسے تیونس کے عوام کی خودمختاری پر ’کاری ضرب‘ قرار دیا تھا۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک صدر کا یہ تبصرہ ملکی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت ہے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تیونس اپنے دوست ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کا حامی ہے لیکن ملک سے متعلق اپنے فیصلے کی آزادی پر قائم ہے اور اپنی خودمختاری میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔

تیونس کے وزیر خارجہ عثمان جیراندی نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب سے بھی ٹیلی فون پر بات کی ترک سفیر کو طلب کر کے اپنے اردوان کے تبصروں کی مذمت کی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ترک صدر کی اندرونی معاملات میں دخل اندازی ناقابل قبول ہے، تیونس appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے