ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام دشمن، نالائق ترین، نااہل ترین اور ناکام ترین حکومت سے نجات پر بہت بہت مبارک

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو عوام دشمن، نالائق ترین، نا اہل ترین اور ناکام ترین حکومت سے نجات پر بہت بہت مبارک ہو۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ قوم کو آئین کی سربلندی بہت بہت مبارک ہو۔ آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لئے تمام ہوا۔ اللّہ پاکستان کو چمکتا دمکتا رکھے۔

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ رولنگ کو غلط قرار دے دیا گیا، اچھی بات ہے مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بدترین توہین اور انتہائی خطرناک روش ہے۔

مریم نواز شریف کہا تھا کہ اس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے۔ امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی تاکہ پھر کسی کو ملک کے ساتھ ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی جرت نہ ہو۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی، اس کو اب صرف کالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہوگا۔

نواز شریف نے کہا تھا کہ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں