English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس یوکرین میں طویل جنگ جاری رکھ سکتا ہے:نیٹو

القمر

نیٹو اور اس کے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کا یوکرین سے متعلق اجلاس برسلز میں جاری ہے۔

انہوں نے اجلاس کے دوسرے روز ،یوکرین، جارجیا،فنلینڈ،سویڈن،یورپی یونین،آسٹریلیا، جاپان،جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ سے خطاب کیا۔

 سکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا  کہ یوکرین میں روسی جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ 

اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ایسے کوئی اشارے نہیں ملتے جو ظاہر کریں کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کا کنٹرول سنبھالنے کے عزم سے پیچھے ہٹیں گے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو کی انٹیلجنس یہ بتاتی ہے کہ روسی افواج شمالی یوکرین سے نکالی جائیں گی اور روس مشرقی یوکرین میں ایک وسیع آپریشن شروع کرے گا۔

اسٹولٹن برگ کے مطابق اس آپریشن کا مقصد پورے دونباس پر قبضہ کر کے روس اور جزیرہ نما کریمیا کے درمیان زمینی پُل تعمیرکرنا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے