English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی تیل پر پابندی کےلیے جلد ہی وزرائے خارجہ اجلاس ہوگا:یورپی یونین

القمر

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات وسلامتی  کے نمائندہ جوزف بوریل نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے یورپی یونین کے  وزرائے خارجہ روسی تیل پر پابندیوں کے حوالے سے غور کریں گے۔

بوریل نے  نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل کہا کہ  وہ جلد ہی یوکرین کا دورہ کریں  جسے تعریف سے زیادہ  اسلحے کی ضرورت ہے،امید ہے کہ یونین حالیہ پابندیوںکے پیکیج کو آج منظور کر لے گی جبکہ روسی تیل پر پابندی کے حوالے سے وزرائے خارجہ کا اجلاس گیارہ اپریل کو ہوگا۔

یورپی یونین نے دو روز قبل روس سے کوئلے کی خریداری پر مبنی چار ارب یورو کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے