English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردی

القمر

جنیوا: اقوام متحدہ نے ووٹ کی اکثریت سے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کو اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

قرارداد کی منظوری کیلئے 93 ممالک نے روس کو معطل کیے جانے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 24 ممالک نے مخالفت میں اور 58 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ہیومن رائٹس کونسل سے روس کو معطل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دو تہائی اکثریت ووٹس کی ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ 2011 اقوام متحدہ نے معمر قذافی کے حکومت مخالف مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن کے ردِعمل میں لیبیا کو بھی انسانی حقوق کونسل سے معطل کیا تھا جس کے بعد اب روس ہیومن رائٹس کونسل سے معطل کیے جانے والا دوسرا ملک بن چکا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے