ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: ہم 'روانڈا قتل عام' کو قلبی حزن کے ساتھ یاد کر رہے ہیں

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے روانڈا قتل عام کی مذمت کی ہے۔

آلتن نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں اسلامو فوبیا اور نفرت پر مبنی جرائم کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "افریقہ کی تاریخ میں سیاہ الفاظ میں رقم ‘روانڈا قتل عام’ کو ہم قلبی حزن کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ ہم دوست روانڈا حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں”۔

اسلامو فوبیا کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے آلتن نے کہا ہے کہ "بحیثیت ترکی ہم گلوبل سطح پر نسلیت پرستی، غیر ملکی دشمنی، اسلامو فوبیا اور نفرت کے جرائم کے سدّباب کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے”۔

واضح رہے کہ روانڈا میں 1994 میں انتہا پسند ہوتووں نے تقریباً 100 دنوں میں 8 لاکھ تتسیوں اور معتدل ہوتووں کو ہلاک کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں