ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سماء نیوز سے اینکر پرسن عمران خان، ملیحہ ہاشمی پبلک نیوز اور ارشاد بھٹی کو جیو نیوز سے آف ایئر کرنے کی خبریں

سماء نیوز، پبلک نیوز اور جیو نیوز کی انتظامیہ نے عمران ریاض خان، ملیحہ ہاشمی اور ارشاد بھٹی کو آف ائیر کر دیا ہے۔ یہ خبر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے دی۔

شیریں مزاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سماء ٹی وی کی انتظامیہ نے عمران ریاض خان، جیو نیوز نے ارشاد بھٹی جبکہ پبلک نیوز نے ملیحہ ہاشمی کو نکام دیا۔ لیکن میڈیا، صحافتی اداروں اور دیگر تمام خود ساختہ انسانی حقوق کے محافظوں کی طرف سے مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں ادا نہیں کیا گیا۔

اس ٹویٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ شیریں صاحبہ میں جیو میں ہی ہوں، کسی نے نہیں نکالا۔ میں 3 دن کی چھٹی پر ہوں۔ انشاء اللہ سوموار کو آپ کو جیو کی سکرین پر نظر آؤں گا، آپ کا شکریہ۔

ارشاد بھٹی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے پتا ہے آپ نرم دل ہیں، تبھی تو نواز شریف کو باہر بجھواتے وقت آپ کابینہ اجلاس میں رو پڑی تھیں، مگر شکر کریں آپ کا پیکا آرڈیننس نہیں رہا، ورنہ اس فیک نیوز پر بنتی تھی؟

ادھر ملیحہ ہاشمی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک نیوز کی انتظامیہ نے مجھے آف ائیر کر دیا ہے کیونکہ میں نے عمران خان کیخلاف بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ کسی سے بدکلامی نہ کی، نہ کرینگے۔ چڑھتے سورج کی سلامی نہ کی، نہ کرینگے۔ یہ دھرتی اپنی ماں ہے، اس سے کیا حساب؟ کسی غیر کی غلامی نہ کی، نہ کرینگے۔

جبکہ سماء ٹی وی کے پروگرام احتساب کے پروڈیوسر آفتاب چودھری نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینکر عمران ریاض خان کو آف ائیر کرنے کے حوالے چلنے والی تمام خبریں غلط ہیں۔ صدیق جان نے بھی اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عمران ریاض خان کو اپوزیشن کے کہنے پر ہرگز آف ایئر نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں