ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘حکومت کا قومی اسمبلی اجلاس میں خلل ڈالنے اور تاخیری حربے سمیت مختلف آپشنز استعمال کرنے پر غور’

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس میں خلل ڈالنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے کے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے کو ترجیح دینے والی حکومت نے اب مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے وزرا پر تو کل تک الیکشن لڑنے کا بھوت سوار تھا لیکن آج الیکشن سے راہ فرار کیوں ڈھونڈ رہے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ حقائق یہ ہیں کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے دو ٹوک الفاظ میں استعفے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کوئی بھی تاخیری حربہ توہین عدالت کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی ادارہ یا شخص ووٹنگ نہیں ہونے گا یا ووٹنگ کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا عمران خان اپنی شکست دیکھ کر اب ووٹنگ کے عمل سے بھگانے کے لئے راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کے نمبرز مکمل ہیں، کل عوام کو اس حکومت سے نجات دلائیں گے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں