English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم پاکستان ڈی نوٹیفائی کر دیا

القمر

قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم پاکستان ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم سبکدوشی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 10 اپریل کو ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد آئین پاکستان کے مطابق عمران خان ملک کے وزیر اعظم نہیں رہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور وزیر اعظم کے مشیران اور معاونین خصوصی بھی اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیروں اور 19 معاونین کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے تھے جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں کل ہونے والے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شاہ محمود قریشی اور متحدہ اپوزیشن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا 11 اپریل 2022 بروز پیر منعقد ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے اور اب اجلاس دن 11 بجے کے بجائے دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا، اجلاس کے دوران ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا جو اپنی کابینہ تشکیل دے گا۔

منبع: ڈان نیوز

The post کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم پاکستان ڈی نوٹیفائی کر دیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے