English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی از سر نو جدوجہد شروع کرینگے،عمران خان

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ یوں تو پاکستان 1947ء میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدار کی ایک بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسر نو جدوجہد کا آج نکتہ آغاز ہے۔ان خیالات کااظہار عمران خان نے اتوار کو ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ سابق وزیرعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی سازش قرار دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے