ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید،13زخمی

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، اسرائیلی قوتوں نے جنین شہر میں قائم پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کیا اس دوران فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی کی شہادت ہوئی جبکہ دیگر فائرنگ کے واقعات میں تیرہ شہری زخمی ہو  گئے۔

 بتایا گیا کہ 13 زخمیوں میں انیس سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔

قابض فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ جنین میں جس گھر پر آپریشن کیا گیا وہ اس دہشت گرد رعد ندیم کا تھا جس نے گزشتہ دنوں 3 اسرائیلیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

تین اسرائیلیوں کے قتل کا الزام عائد کرکے فوج نے رعد  ندیم کو موقع پر ہی فائرنگ  کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

بعد ازاں قابض فوج نے رعد کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس موقع پر ایک اور شہری کو شہید کیا۔

شہید فلسطینی کی شناخت احمد ال سعد کے نام سے ہوئی۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کا تعلق جہادی تنظیم سے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں