English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جدوجہد تو اب شروع ہوئی ہے،لمبی اننگز کھیلیں گے،اسد قیصر

القمر

لاہور (آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جدوجہد تو اب شروع ہوئی ہے ، ہم نے لمبی اننگز کھیلنی ہے یہ میرا تھن ہے ،پورے ملک میں جلسوں کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ملک کے کونے کونے میں جائوں گا اور ہم اپنی عوام کو کھڑا کریں گے۔ اپنے وڈیو پیغام میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کا وجود عمل میں آیا میں اس وقت سے عمران خان کے ساتھ ہوں ، ہم نے اچھے اور برے دن اکٹھے دیکھے ہیں،ہم انتخابات میں گئے اور شکست کھائی لیکن اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کی ایک ہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کو اسلامک ماڈرن ویلفیئر اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں،و ہ ایسا خود مختار ملک چاہتے ہیں جسے کوئی طاقت ڈکٹیشن نہ دے ،پاکستان اپنی پالیسیوں میں آزاد ہو، پاکستان اپنی مفادات کے مطابق پالیسی بنائے اس کی اپنی آزاد خارجہ پالیسی ہو گی، ہم نے اس کی بنیاد پر جدوجہد کی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ خود داری کی بات کی ، انہوں نے ہمیشہ دنیا کے سامنے اورقوم کے ساتھ کیاوعدہ کیا کہ میں خود کسی کے سامنے جھکوں گا نہ قوم کو جھکنے دوں گا اور ہم نے ثابت بھی کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے جو ڈراما رچایا وہ قوم کے سامنے آ گیا ہے ،میں خود اس کی تفصیلات دیکھ چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو پیشکش کی کہ میں آپ سے پہلے استعفا دوں گا ، اگر عمران خان نہیں رہے گا تو اسد قیصر بھی نہیں رہے گا ،مجھے فخر ہے کہ میں نے ایک بڑے مقصد کے لیے استعفا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی بلکہ جدوجہد اب شروع ہوئی ہے ، یہ ایک لمبی اننگز ہے ،میر اتھن ہے ،ہم نے آگے جدوجہد کرنی ہے ،ہم نے گھبرانا نہیں ہے ،ہم نے آگے بڑھنا ہے ہم نے جدوجہد کرنی ہے ،یہ پاکستان کسی کی ڈکٹیشن نہیں لے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فیصلے سے اپنے فیملی اور حلقے کے لوگوںکو سر خرو کر دیا ہے ۔ میں نے انہیںبتایا ہے کہ میں عہدے کا خواہشمند نہیںہوں ، میں اپنے لیڈر اور اور اس کے مشن کے ساتھ ہوں اورہمیشہ جدوجہد کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میںعمران خان کے ساتھ دوروں پر نکلوں گا ،پورے ملک میں جلسوں کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے ،ہم عوام کے پاس جائیں گے ،عوام نے ہمیںعزت دی ہے ، ہم عوام کو اپنے ساتھ کھڑا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے