English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز گِل، شہزاد اکبر اور اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا

القمر

عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر اور شہباز گِل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر ،شہباز گل اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیا گیا جس کے بعد یہ بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آ ٓئی اے پنجاب زون ٹو محمد رضوان اور پی ٹی آئی کے ہیڈ آف سوشل میڈیا ارسلان خالدکا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔

ایف آئی اے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘انتقام، جھوٹ اور فریب کا انجام کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے